End of Islamic Fundamentalism in Arab - Prof. Hamza

Sunday, April 19, 2020

End of Islamic Fundamentalism in Arab

آج کل سعودی محل کی ویڈیو لیک ہوئی ہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ محل کی قیمت 50ارب روپے سے بھی زیادہ ہے۔ ایک اور بات بتاتا چلوں کہ سعودیہ سب سے بڑا اسلحہ کا خریدار بنتا جا رہا ہے۔ سعودیہ کی اکانومی دنیا میں پانچویں نمبر ہے۔ سعودیہ کئی سال فارغ بیٹھ کر کھا سکتا ہے۔
اب آتے ہیں دوسری طرف۔ چند اور تصاویر لیک ہوئی ہیں۔ اور وہ ہیں سعودی عرب کے ہمسائے یمن کی۔ یمن سعودیہ کے جنوب میں واقع تیل کی دولت سے مالامال ملک ہے۔ پچھلے چند سالوں سے یمن کے حوثی باغیوں سے سعودی رائل فورسز کی جنگ جاری ہے۔ یمن کی معیشت تباہ حال ہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ آج کل یمن میں یومیہ پانچ سو افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔
جتنے اربوں ڈالر کا سعودیہ اسلحہ خریدتا ہے اتنے ہی اگر یمن پر خرچ کر دے وہ ویسے ہی سعودیہ کے گرویدہ ہو جائیں۔ لیکن ایسا کیوں کریں؟ امریکہ ناراض ہو جائے گا یار۔۔۔۔۔۔۔لگتا ہے ابلیس اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا ہے جو علامہ صاحب نے ایک صدی پہلے عیاں کر دیا تھا:
وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہیں ذرا
روح محمد ﷺ اس کے بدن سے نکال دو
فکر عرب کو دے کر فرنگی تخیلات
اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو

No comments:

Post a Comment