اسلام کے پانچویں ستون حج کا مقصد - Prof. Hamza

Saturday, August 21, 2021

اسلام کے پانچویں ستون حج کا مقصد

آئیے اسلام کے پانچویں ستون حج کا مقصد قرآن مجید کے مطابق جانیں... حج کے دنوں میں میں نے پڑھے لکھے لوگوں سے ایک سوال کیا کہ "حج کا سب سے اہم رکن کیا ہے؟ اور قرآن مجید میں حج کا مقصد کیا بیان ہوا ہے؟" نہایت افسوس کے ساتھ بتانا پڑتا ہے جہاں مسلمانوں میں اور دین کا علم کم ہوتا جا رہا ہے وہیں بنیادی ارکان اور عبادات کے عظیم مقاصد سے بھی بے خبر ہوتے جا رہے ہیں. قارئین کرام! حج کا جو مقصد اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرۃ میں بیان فرمایا ہے وہ معلومات کا حصول ہے. اس کے علاوہ خلفائے راشدین کے دور کو ذہن میں لائیں تو حج درحقیقت ایک عالمی اسلامی کانفرنس تھی جس میں تمام عامل یعنی گورنرز آتے اور خلیفۂ وقت عوام الناس کے سامنے ان کا محاسبہ کرتا تھا. وقت کے ساتھ ساتھ جہاں باقی اسلامی عبادات کی روح نکل گئی اسی طرح حج صرف ایک مقدس سفر تک محدود ہو گیا ورنہ حج کا مقام مسلمانوں کے لیے وہی ہونا چاہیے جو یورپین کے لیے برسلز میں ہونے والا سالانہ یورپی یونین کے اجلاس کا ہوتا ہے. مسلم امہ کے تمام مسائل کا حل مل جل کر مسلم سربراہان نکالیں اور اگلے سال اس پر عمل درآمد کی جامع رپورٹ مفتی اعظم کو پیش کریں جیسا کہ یورپی یونین کے اجلاس میں ہوتا ہے. اسی مقصد کے پیش نظر حج کا سب سے اہم رکن طواف کعبہ، سعی کرنا، رمی جمرات وغیرہ نہیں بلکہ وقوف عرفہ ہے یعنی میدان عرفات میں ٹھہرنا اور مفتی اعظم کا خطبہ سننا جو درحقیقت مسلمانوں کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہیے... اللہ تعالیٰ ہمارے علم اور عمل میں برکت عطا فرمائے آمین!

No comments:

Post a Comment