امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیوں کیا اور کتنی تباہی پھیلائی؟ Why USA attacked on Afghanistan? - Prof. Hamza

Saturday, August 21, 2021

امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیوں کیا اور کتنی تباہی پھیلائی؟ Why USA attacked on Afghanistan?

امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیوں کیا اور کتنی تباہی پھیلائی؟ آئیے جانتے ہیں.... امریکہ... دورِ حاضر کا سب سے بڑا دہشتگرد... پڑھ لیں اس سے پہلے کہ میری آئی ڈی بند کر دی جائے.... سورۃ البقرۃ میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ "اور جب ان سے کہا جائے کہ زمین پر فساد (لڑائی جھگڑا) نہ کرو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں. خبردار بیشک یہی لوگ فسادی ہیں مگر تم شعور نہیں رکھتے" 13۔12 قارئین کرام! امریکہ نے اکتوبر 2001 میں اپنے اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ افغانستان پر چڑھائی کی جن کی حکومتی جماعت طالبان پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پناہ دے رکھی ہے جس پر الزام لگایا گیا کہ اس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کروا کر 3000 امریکی لوگوں کی جان لی. سب جانتے ہیں کہ یہ سارا ٹوپی ڈرامہ تھا. اس وقت امریکہ کے افغانستان میں آنے کے مذموم مقاصد میں سے سب سے اہم مقصد یہ تھا کہ مستقبل میں امریکی مفادات کے لیے خطرہ بننے والے پاکستان اور ایران کے جوہری پروگرام پر نظر رکھی جائے اور تیزی سے ترقی کرتے چین کے دہانے بیٹھا جائے. افغانستان سے بہتر کوئی آپشن نہیں تھی کیونکہ افغانستان کی سرحد ان تینوں ممالک سے لگتی ہے. معدنیات اور افیم کی کاشت وغیرہ کے علاوہ باقی امریکی مقاصد ثانوی حیثیت رکھتے ہیں. امریکہ اور نیٹو افواج نے شدید بمباری کی جس سے لاکھوں بے گناہوں کا خون بہا. افغانستان میں لگی آگ کے شعلے پاکستان بھی پہنچے اور 70000 قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنا. اندازہ لگائیں کہ چند ہزار افراد کے قتل کا انتقام لاکھوں لوگوں سے لیا گیا. یہی حال امریکہ نے عراق میں کیا. ہم کیوں نہ ان لبرلز کو منافق جانیں جو طالبان اور صدام حسین کے خلاف عاصمہ جہانگیر کی قیادت میں منہ پھاڑ کر بولتے تھے لیکن امریکی دہشتگردی پر چپ سادھ لی. یہی پر بس نہیں معصوم بچوں پر دہشتگردی کا لیبل لگا کر بم پھینکے گئے. سوائے ایٹم بم کے امریکہ نے جدید ترین اسلحہ افغانستان میں استعمال کیا. پھر بھی امن قائم کیے گئے امریکہ بہادر دم دبا کر بھاگ رہا ہے. لیکن آپ کو کوئی نام نہاد انسانی حقوق کا چیمپئن ان کے خلاف بولتا نظر نہیں آئے گا. اگر امریکہ یہی سینکڑوں ارب ڈالر جنگ میں جھونکنے کے بجائے افغانستان میں ترقیاتی کاموں پر لگاتا تو افغانستان اس کا اس علاقے میں مضبوط ترین اتحادی ہوتا.... تف ہے ان لوگوں کی سوچ پر جو ابھی بھی مسلمانوں پر دہشتگردی کا لیبل لگاتے ہیں... ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا اپنی جانوں اپنے مالوں کو بچانے کے لیے ہم نے افغانوں کو مرتے دیکھ کر لب سی لیے اور عراقی بھائیوں کو مارنے والوں کے ساتھ ہم تیاری میں تھے ان کے ڈالنے ہاتھوں میں ہاتھ اللہ تعالیٰ ہمارے افغان بھائیوں کی زندگیاں خوشیوں سے بھر دے.. اور امن نصیب فرمائے آمین!

No comments:

Post a Comment