اور ایک اور سپر پاور کا افغانستان کی سرزمین سے اٹھتا ہوا جنازہ ۔۔۔۔ امریکہ کی بگرام ائیر بیس سے اڑنے والی آخری فلائیٹ کا منظر۔۔
اس سے پیشتر انیسویں صدی میں اینگلو افغان جنگ میں افغانستان میں برطانیہ اعظم کو شکست فاش ہوئی تھی اور اس کے زوال کے آثار نمایاں ہو گئے۔ بیسویں صدی میں شورائیہ روس یعنی سوویت یونین اور اب اکیسویں صدی میں امریکہ نے بھی افغانستان سے اپنی سپر پاور حیثیت کا سٹیٹس ختم کروایا۔۔۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانی عوام بہت غیور ہیں اور غیر کا قبضہ برداشت نہیں کرتے۔ لیکن اس کے علاوہ بھی اس کی دو وجوہات ہیں:
1) افغانستان کا جغرافیہ: افغانستان پہاڑوں سے گھرا ہوا ملک ہے۔ وہاں کے رہائشی چونکہ ان بھول بھلیوں کے بھیدی ہوتے ہیں اس لیے باہر سے آئی ہوئی فوج کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود امریکہ اور روس اپنے حقیقی مقاصد افغانستان میں حاصل نہ کر سکے۔
2) افغانستان کے ہمسایہ ممالک: افغانستان کے ہمسایہ ممالک اکثر افغانستان پر حملہ آور ملک کے قدم اکھاڑنے میں افغانی عوام کی مدد کرتے ہیں۔ ایسا وہ اپنے سٹریٹجک مفادات کی غرض سے کرتے ہیں کیونکہ افغانستانی جغرافیائی لحاظ سے دنیا کے اہم ترین مقام پر واقع ہے۔
No comments:
Post a Comment