اگر کوئی شخص آئی فون یا مرسڈیز کا غلط استعمال کرے تو کیا یہ برانڈز ناکارہ ہیں؟ اگر کوئی شخص آکسفورڈ یا کیمبرج میں داخلہ لیکر بھی قابل نہ بن سکے تو کیا یہ ادارے فضول ہیں؟ ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ انہیں اداروں نے سٹیفن ہاکنگ اور کاکو جیسے قابل انسان بنائے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص اسلام لا کر بھی اپنے اندر تبدیلی نہیں لاتا تو اس میں اسلام کی نہیں بلکہ اسکی ذاتی غلطی ہے۔کیونکہ اسی اسلام نے ابوبکر عمر علی بنائے۔ فیس بک میں بارہا مذہب پر انگلی اٹھائی جاتی ہے اسے ایک بے معنی سی چیز بلکہ انتہائی بری چیز جو فساد ڈلواتی ہے دکھایا جاتا ہے۔ حالانکہ یہی اسلام ہے جس نے کبھی داتا صاحب کے روپ میں یہاں ذات پات کے نظام سے ہندوستان کے عوام کی جان چھڑوائی اور کبھی معین الدین کی شکل میں ستی اور دیگر قبیح افعال کا خاتمہ کیا۔ اسلام کے نمائندے مغل,امیر تیمور اور عباسی نہیں بلکہ ہمارے صوفی اور خلفا ہیں۔
مولویوں اور نام نہاد پیروں پر تنقید ضرور کریں مگر مذہب کانام مت لیں۔ پہلے مذہب اسلام کو جان تو لو۔ ننانوے فیصد نے تو قرآن مجید کا ترجمہ نہیں پڑھا ہوا الٹا یونیورسٹیوں میں میری طرح مارکس, کومپٹن نظریات پڑھ پڑھ کر مادیت پسند ہوتے جارہے ہیں۔ بقول اقبال
بت ہندی کی محبت میں برہمن بھی ہوئے
بے عمل تھے ہی جواں، دین سے بد ظن بھی ہوئے
No comments:
Post a Comment