Socrates and Saloon ....... Socrates the philosopher سقراط عظیم یونانی فلاسفر - Prof. Hamza

Saturday, August 21, 2021

Socrates and Saloon ....... Socrates the philosopher سقراط عظیم یونانی فلاسفر

سقراط (ایک مشہور یونانی فلاسفر اور استاد) ایک دن اپنے چند شاگردوں کو اپنی زندگی کا کوئی ہدف مقرر کرنے کا درس دے رہا تھا۔ کچھ لمحوں بعد ایک شاگرد سقراط کے پاس آیا اور کہا کہ میں نے اپنا زندگی کا مقصد چن لیا ہے اب آپ بتائیں کہ میں اس کے لیے کتنی محنت کروں؟ سقراط نے جواب دیا کہ کل صبح جب میں نہر کے کنارے سیر کے لیے نکلتا ہوں آپ بھی میرے ساتھ چلنا۔ اگلے دن شاگرد بھی استاد کے ساتھ صبح سویرے سیر کو نکلا۔ تھوڑی دیر تک رسمی باتیں ہوتی رہیں اس کے بعد سقراط نے نہر میں آہستہ آہستہ اترنا شروع کر دیا شاگرد نے بھی استاد کی پیروی کی۔ جب نہر کا پانی دونوں کے کاندھوں سے اوپر جانے لگا تو سقراط نے یکدم اپنے شاگرد کو پانی میں غوطہ دینا شروع کر دیا۔ چند لمحوں تک شاگرد نے خوب ہاتھ پاؤں مارے مگر حملہ اتنا غیر متوقع تھا کہ شاگرد سے سنبھلا نہ گیا۔ استاد نے گرفت ڈھیلی کی اور شاگرد پانی سے باہر آیا۔ نہر سے باہر نکل کر استاد نے شاگرد سے سوال کیا کہ بتاؤں جب تم پانی میں تھے تو تمہیں سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت تھی؟ حسب توقع شاگرد نے جواب دیا "ہوا کی"۔ استاد نے کہا اس وقت زندگی کی تمام آسائشیں کاروبار شادی منصب عہدہ سب کچھ تمہارے لیے ثانوی حیثیت میں چلی گئیں اور تمہارا پورا جسم پوری تن دہی سے صرف ہوا کی خاطر جدوجہد کرنے لگا۔ اسی طرح جس وقت تم اپنی تمام تر توجہ دنیاوی نمائش سے ہٹا کر اپنے مقصد پر کر لو گے تو کامیاب ہو جاؤ گے۔۔۔۔۔۔کہا جاتا ہے کہ وہ شاگرد بعد میں یونان کا عظیم بادشاہ سیلون اعظم بنا جس نے یونان کو ایک مثالی معاشرہ بنایا۔

No comments:

Post a Comment