Abraham bin Adham حضرت ابراہیم بن ادھم (ابو بن ادھم) اور فرشتے کی لکھائی - Prof. Hamza

Thursday, July 23, 2020

Abraham bin Adham حضرت ابراہیم بن ادھم (ابو بن ادھم) اور فرشتے کی لکھائی

"ایک رات ابو بن ادھمؒ اپنے کمرے میں سکون کی گہری نیند سے جاگا۔ اور اس نے دیکھا کہ چان دکی روشنی اس کمرے کو ایک سفید سوسن کے پھول کی مانند جو پورے جوبن پر کھلا ہوا روشن کر رہی تھی۔ ایک فرشتہ سنہری کتاب میں کچھ لکھ رہا تھا۔ بہت زیادہ امن اور سکون کی وجہ سے ابو بن ادھمؒ میں ہمت اور حوصلہ پیدا ہوا اور کمرے میں موجود فرشتے سے اس نے پوچھا "آپ کیا تحریر کر رہے ہیں؟" فرشتے نے سر اوپر اٹھایا اور محبت بھری میٹھی نگاہوں کے ساتھ جواب دیا کہ میں ان لوگوں کے نام لکھ رہا ہوں جو اللہ تعالی سے محبت کرتے ہیں۔
ابو بن ادھمؒ نے فرشتے سے پوچھا "کیا میرا نام اس فہرست میں شامل ہے؟" فرشتے نے جواب دیا "نہیں۔ایسا نہیں ہے"۔ ابو بن ادھمؒ اب دھیمی آواز میں بولا لیکن اس کی آواز میں پھر بھی خوشی تھی اور کہا "تب میں آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ میرا نام ان لوگوں میں تحریر کر لیں جو اپنے ساتھی انسانوں سے محبت کرتے ہیں۔ فرشتے نے تحریر کیا اور غائب ہو گیا۔ اگلی رات فرشتہ دوبارہ تیز روشنی کے ساتھ آیا اور ابو بن ادھمؒ کو ان لوگوں کے ناموں کی فہرست دکھائی جن کو اللہ تعالی کی محبت عطا ہوئی تھی اور لیجئے ابو بن ادھمؒ کا نام فہرست میں سب سے اوپر تھا۔"
A Poem Written by Leigh Hunt

No comments:

Post a Comment