والدین کی نافرمانی کی ایک وجہ - Prof. Hamza

Wednesday, July 22, 2020

والدین کی نافرمانی کی ایک وجہ

"آپ میں سے صبح کا ناشتہ کون کون اپنی ماں یا بہن کا بنایا ہوا کر کے آیا ہے" سر کے اس اچانک سوال پر پہلے تو پوری کلاس ششدر رہ گئی پھر چند نے ہاتھ اٹھایا۔ جو تیس کی تعداد میں کوئی سات آٹھ لگا لیں۔
سر عمران آرزو جو تھے تو انگریزی کے استاد مگر آج وہ ماہر عمرانیات بن کر ابن خلدون کی طرح معاشرے کی ایک اہم خرابی کی وجہ بتانے جا رہے تھے۔ کچھ عرصہ سکوت کے بعد وہ یوں گویا ہوئے:
"میرا گاؤں جس کالج میں پڑھتا تھا اس سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر تھا۔ اس لیے مجھے فجر کے بعد ہی گھر سے نکلنا ہوتا تھا۔ میری ماں روزانہ سحری کے وقت میرے لیے تازہ پراٹھے ہانڈی اور لسی وغیرہ کا اہتمام کرتی تھی۔ میں جی بھر کا ناشتہ کرتا اور وہ مجھے ساتھ باندھ بھی دیتی۔
آج میں لاہور کے پوش علاقوں میں ٹیوشنز پڑھاتا ہوں تو جان کر حیران ہوتا ہوں کہ مائیں اپنے ڈھائی سال کے بچے کو مونٹیسری چھوڑ آتی ہیں جہاں "آیا" ان کا دھیان رکھتی ہیں۔ بعضوں نے تو گھر پر بھی ان کا اہتمام کر رکھا ہے۔ بچے کا کمرہ الگ اور ماں کا الگ۔۔۔ بعد میں بچوں سے کیسا گلہ کے مجھے اولڈ ہوم کیوں چھوڑ آئے؟؟؟ یا مجھے وقت نہیں دیتے۔۔۔ کیا وہ وقت دیتی تھیں؟؟"

No comments:

Post a Comment