کیا واقعی دنیا نئی صف بندی کی طرف جا رہی ہے؟؟؟ - Prof. Hamza

Thursday, July 23, 2020

کیا واقعی دنیا نئی صف بندی کی طرف جا رہی ہے؟؟؟

کیا واقعی دنیا نئی صف بندی کی طرف جا رہی ہے؟؟؟

"ہم چین کے مقابلے کے لیے ایک اتحاد بنانا چاہتے ہیں" امریکن وزیر خارجہ مائیک پومپیو سٹیٹمنٹ ان لندن۔۔۔۔۔ "ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں" چینی سیکرٹری خارجہ ہفتہ وار بریفنگ
پچھلے چند ماہ میں ہونے والے واقعات بتاتے ہیں کہ وہ دنیا جو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد یونی پولر ہو کر رہ گئی تھی یعنی دنیا میں صرف ایک طاقت بچی تھی اور وہ تھی امریکہ۔۔۔۔۔لیکن اب یعنی 2020 میں دنیا پھر مکمل طور پر ڈائی پولر ہو گئی ہے۔۔۔۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ ملٹی پولر ہو گئی ہے تو غلط نہ ہو گا۔۔۔۔پاکستان جو کبھی امریکہ کا مضبوط حلیف ہوتا تھا اور اپنی خارجہ پالیسی تک واشنگٹن سے امپورٹ کرتا تھا کبھی میمو سکینڈل اور تو کبھی کیری لوگر بل جیسے واقعات آتے تھے اب اس چنگل سے آزاد ہو چکا ہے اور اس خطے میں امریکہ کا سب سے مضبوط حریف بن کر ابھر رہا ہے۔ ایران اور ترکی تو شروع سے ہی باغی ممالک تھے۔ قطر بھی باغیوں میں شامل ہو چکا ہے۔ عراق کے بھی تیور بدل رہے ہیں۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک نے بھی ساؤتھ چائنہ سمندر میں امریکہ اور بھارت کا ساتھ دینے سے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔ بنگلہ دیش، نیپال، افغانستان جیسے ممالک بھی ان طاقتوں کے چنگل سے نکل چکے ہیں۔ ان سب چیزوں کے باوجود امریکہ ابھی بھی سپر پاور ہے اور مزید ایک دہائی تک رہ سکتا ہے اور اس کے اتحادی یعنی یورپی یونین بھی چین کے اتحادیوں سے مضبوط ہیں۔۔۔ بات روس پر آ کر اٹک رہی ہے۔۔ اگر روس نیوٹرل رہا تو امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گا مگر اگر روس بھی ساؤتھ چائنہ سمندر میں چین کی مدد کو پہنچ جاتا ہے تو نیٹو فورسز پیچھے ہٹ جائیں گی۔
اگر امریکہ نے چین کو نہ روکا تو 2030 کے بعد چین سپر پاور ہو گا۔۔ اس مقصد کے لیے امریکہ لازمی طور پر چین کو کسی بڑے جنگ میں ملوث کرنا پڑے گا تاکہ اگر چین جیت بھی جائے تو بھی اس کی معیشت کا جنازہ اٹھ جائے۔
اب جس ملک کا سب سے عجیب و کردار ہے وہ بھارت ہے۔۔۔صرف اپنے اکھنڈ بھارت کے خواب میں وہ اپنا سب کچھ ڈبو رہا ہے۔۔۔ اگر بھارت ہمارا دشمن نہ بھی ہوتا تو یہی لکھتے۔ پہلے خطے میں تنہا ہوا پھر انڈو پیسفک ریجن میں بھی بھارت کی بات کو کسی نے پلے نہیں باندھا۔ اگر یہی بھارت پاکستان اور چین کے ساتھ ہاتھ ملا لیتا ہے جو پاکستان اور چین اسے کئی بار سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دے چکے ہیں لیکن وہ صرف تعصب میں جل رہا ہے ۔ اگر بھارت پھر جاتا ہے اور اس نئے بلاک میں آجاتا ہے تو یہ خطہ یعنی پاکستان بھارت اور چین آنے والے سالوں کے یورپی یونین اور امریکہ بن سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment