"ارے مسلمانوں تم نے کیا کیا"
امجد اسلام امجد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پنڈت شنکر دیا شرما نے 35 سال قبل قرآن مجید کے حوالے سے مسلمانوں کو یوں مخاطب کیا:
عمل کی کتاب تھی
دعا کی کتاب بنا دیا
سمجھنے کی کتاب تھی
پڑھنے کی کتاب بنا دیا
زندوں کا دستور تھا
مردوں کا منشور بنا دیا
علم کی کتاب تھی
لاعلموں کے ہاتھ تھما دیا
تسخیر کائنات کا درس دیتی تھی
مردوں کا نصاب بنا دیا
مردہ قوموں کو زندہ کرنے والی کتاب تھی
مردوں کو بخشوانے پر لگا دیا
ارے مسلمانوں یہ تم نے کیا کیا!!!!
No comments:
Post a Comment