اورنگزیب عالمگیر ۔۔۔۔۔ Aurangzeb Alamgir - Prof. Hamza

Saturday, August 21, 2021

اورنگزیب عالمگیر ۔۔۔۔۔ Aurangzeb Alamgir

28 ذوالقعدہ... آج ہندوستان کے عظیم بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی وفات کا دن ہے. آئیے اورنگزیب عالمگیر کے بارے میں جانتے ہیں : 1. اورنگزیب تاریخ کے ان چند بادشاہوں میں سے ہیں جنہوں نے برما سے افغانستان اور کشمیر سے راس کماری تک تقریباً پورے برصغیر پر حکومت کی. 2. اورنگزیب عالمگیر نے سب سے لمبا عرصہ یعنی 50 سال بادشاہت کی جو 1657 سے 1707 تک بنتی ہے. 3. اورنگزیب کے دور میں انگریزوں اور پرتگیزیوں نے ہندوستان کے ساحلی علاقوں پر حملہ کیا اور منہ کی کھائی. 4. اورنگزیب کے دور میں ہندوستان دنیا کی معاشی سپرپاور تھا جو دنیا کی کل کمائی کا ستر فیصد کماتا تھا. 5. فرانسیسی سیاح کے مطابق اورنگزیب کے دور میں ہندوستان خوشحالی کے عروج پر تھا اور سونا وافر مقدار میں موجود تھا. 6. اورنگزیب کو درویش بادشاہ بھی کہتے ہیں کیونکہ اس نے بہت سادہ زندگی گزاری. اس سے پہلے بادشاہ دربار میں فضول رسومات مثلاً ناچ گانا وغیرہ کرواتے تھے جو اس نے پابندی لگوا دی. محل کے بجائے خیمہ میں اکثر سوتا اور ٹوپیاں سی کر اور قرآن مجید لکھ کر پیسہ کماتا حکومتی خزانے سے ایک روپیہ بھی نہ لیتا... 7. اورنگزیب نے اپنے بھائی داراشکوہ کو شکست دے کر بادشاہت حاصل کی. داراشکوہ حضرت میاں میر رح کا مرید تھا اس نے اپنے لاہور میں اپنی رہائش سے دربار میاں میر تک سرخ سنگ مر مر بچھانے کا فیصلہ کیا مگر اورنگزیب نے اس کی وفات کے بعد اسی پتھر سے بادشاہی مسجد بنوا دی. 8. اورنگزیب عالمگیر باقاعدہ عالم دین تھا اور اپنی نگرانی میں فتاویٰ عالمگیریہ لکھوائی. اس کے علاوہ شہنشاہِ اکبر کے دور سے جو مسلمانوں میں ہندوانہ رسومات سرائیت کر چکی تھیں ان کا قلع قمع کر کے اسلام کو پھر پیور حالت میں لائے. اس کے علاوہ اورنگزیب عالمگیر پر بہت سے الزامات بھی ہیں مگر ہر شخص خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہوتا ہے...

No comments:

Post a Comment