PMS Urdu Compulsory اشعار کی تشریح
پی ایم ایس میں محنت ساتھ سمارٹ ورک بھی بہت ضروری ہے۔ اردو لازمی کے پیپر میں کوءی بھی شعر پوچھا جاتا ہے اور اسکی تشریح مطلوب ہوتی ہے۔
ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہم اقبال، فیض، غالب، قاسمی، میر، آتش اور بھی بہت سے شعرا کے اشعار کی تشریح یاد کریں یا پڑھیں۔ لیکن ہر چیز کا حل لازمی ہوتا ہے۔ اگر آپ مندرجہ ذیل تین چیزیں کر لیں تو کافی حد تک اس مشکل پر قابو پا لیں گے۔
١۔ اردو کے مشکل الفاظ کے معانی یاد کریں چاہے نصاب کی کتب سے مدد لیں۔ اس طرح آپ کو شعر کا مفہوم سمجھ آجاءے گا۔ کسی اچھی کتاب سے انکی تشریح بھی پڑھیں تاکہ آپکو تشریح کرنے کا اسلوب آجاءے
۲۔ مذکورہ بالا شعرا کے بارے میں جانیں کہ ہر شاعر کس طرح کی نیچر کا لکھتا ہے مثلا مولانا حسرت موہانی یا خواجہ میر درد کے اشعار کی تشریح کبھی عشق مجازی کے مطابق نہ کریں۔ غالب تمثیل نگاری میں پایہ کے شاعر ہیں۔ انکی تمثیل نگاری کے متلعق جانیں۔ علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھیں
۳۔ شعری اصطلاحات، مثلا ہجر و وصل، رقیب و محبوب، لالہ و بلبل، عشق کی سٹیجز وغیرہ کے متعلق علم حاصل کریں۔
نوٹ۔۔۔۔ اس گروپ میں انشاءاللہ روزانہ کی بنیاد پر ان تینوں چیزوں پر میٹریل آءے کرے گا جس سے آپ مدد لے سکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہی کچھ پی ڈٰی آیف میں مع پاسٹ پیپرز میں پوچھے گءے اشعار کی نمونہ کے طور پر تشریح بھی چاہیے تو آپ طلب کر سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment