PPSC-NTS-OTS-FPSC-PMS GENRAL
KNOWLEDGE
LECTURE-II
جزیرہ(Island)
:
جیسا کہ ہم
پہلے پڑھ چکے ہیں کہ ہماری زمین کی سطح پر پانی ہی پانی ہے ۔ اس پانی پر جگہ جگہ
چھوٹے چھوٹے خشکی کے ٹکڑے بھی موجود ہیں ۔ وہ خشکی کے ٹکڑے جس کے چاروں طرف پانی یعنی سمندر ہی ہو اسے جزیرہ کہتے ہیں۔ پاکستان
جزیرہ نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے صرف ایک طرف سمندر ہے باقی تین طرف کوئی نہ کوئی
ملک موجود ہے ۔ سری لنکا ایک جزیرہ ہے
کیونکہ سری لنکا کے چاروں طرف سمندر ہی سمندر ہے۔ سرگرمی: گوگل میپ میں سے سری لنکا کو تلاش کریں۔
ہنٹ: سری لنکا انڈیا کے جنوب یعنی نیچے کی طرف واقع ہے۔
ہماری زمین
کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ ہے جو اس وقت ڈنمارک کے ماتحت ہے۔ انڈونیشیا ایک ایسا ملک ہے جو سب سے زیادہ
جزیروں پر مشتمل ہے ۔انڈونیشیا تقریبا سترہ ہزار جزیروں پر مشتمل ایک اسلامی ملک
ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے پاس بھی سات جزیرےہیں جو پاکستان کے ساتھ لگنے والے
سمندر میں موجود ہیں۔پاکستان کا سب سے بڑا جزیرہ اسٹولا ہے۔ جاپان ، برطانیہ،
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اور آئس لینڈ دنیا کے چند مشہور ملک ہیں جو جزیروں پر مشتمل
ہیں یعنی ان ممالک کے ساتھ کسی دوسرے ملک کا زمینی رابطہ نہیں ان کے چاروں طرف
سمندر ہی سمندر ہے۔
جزیرہ نما:
(Peninsula)
دنیا میں
کچھ ایسی جگہیں بھی ہیں جن کو تین طرف سے تو سمندر لگتا ہے لیکن ایک طرف سے کوئی
خشکی کا حصہ لگتا ہے انہیں جزیرہ نما یا انگلش میں پیننسولا کہتے ہیں۔ دنیا کا سب
سے بڑا جزیرہ نما عرب ہے ۔ اس کے علاوہ ترکی بھی جزیرہ نما ہے جسے اناٹولین
پیننسولا کہا جاتا ہے ۔ سرگرمی: دنیا کے نقشے میں سے جزیرہ نما کوریا کو دریافت
کریں۔ ہنٹ: کوریا چین کے مشرق کی طرف یعنی دائیں جانب واقع ہے۔
دنیا کے
چند مشہور جزیرہ نما یہ ہیں۔ فلوریڈا جزیرہ نما امریکہ کی ایک ریاست ہے جس کو تین
طرف سے سمندر لگتا ہے ۔ باجا کیلیفورنیا جزیرہ نما یہ میکسیکو کی ریاست ہے۔ الاسکا
جزیرہ نما یہ بھی امریکہ کی ریاست ہے۔ بلقان جزیرہ نما یہ براعظم یورپ میں موجود
چند ملک ہیں۔ انڈین جزیرہ نما یہ بھارت کے جنوب یعنی نیچے طرف کا علاقہ ہے جسے تین
طرف سے سمندر لگتا ہے ۔ اسی طرح ملائیشیا ایک ایسا ملک ہے جو جزیرہ نما ہے۔
آئیبرین جزیرہ نما سپین اور پرتگال کو کہا جاتا ہے کیونکہ ان دونوں ہمسایہ ممالک
کو ملا کر ایک علاقہ بنتا ہے جسے تین طرف سے سمندر لگتا ہے ایک طرف سے فرانس۔۔۔۔
جاری ہے/////
نوٹ: کسی
بھی قسم کے سوال کے لیے کمنٹ کریں ۔ اور ڈاکیومنٹ کی صورت میں چاہیے ہوں تو بھی
کمنٹ کریں۔
PPSC-NTS-OTS-FPSC-PMS
GENRAL KNOWLEDGE
LECTURE-I
اگرہم کہیں کہ ہماری زمین پانی والا سیارہ ہے تو یہ غلط نہ ہو گا۔ ہماری
زمین کی سطح پر پانی ہی پانی ہے ۔صرف 29فیصد حصہ پر خشکی کے حصے موجود ہیں جبکہ 71
فیصد حصے پر پانی موجود ہے۔زمین کی سطح پر پانی کے اوپر کچھ خشکی کے بڑے بڑے ٹکڑے
ہیں جن پر انسان رہتے ہیں۔زمین کی سطح پر
موجود پانی کو ہم پانچ بڑے حصوں میں تقسیم کرتے ہیں جنہیں سمندر کہتے ہیں ۔ زمین
کے پانچ بڑے سمندر درج ذیل ہیں:
(Pacific Ocean) بحر الکاہل
(Atlantic Ocean) بحر اوقیانوس
(Indian Ocean)بحر ہند
(Southern Ocean) بحر منجمد جنوبی
(Arctic Oceanبحر منجمد شمالی (
گوگل میپ یا کہیں سے بھی دنیا کا نقشہ حاصل کریں۔ یہ بات
ذہن نشین کر لیں کہ نقشہ کا اوپر والا حصہ شمال کی طرف کو ظاہر کرتا ہے ۔ اب آپ
میپ کھولیں تو آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ روس یعنی رشیا شمال کی طرف ہے۔ شمال
کے بالکل مخالف طرف یعنی میپ کے نیچے والے
حصے کو جنوب کہتے ہیں ۔ اسی طرح آپ میپ میں دیکھیں گے کہ آسٹریلیا اور انٹارکٹیکا
جنوب کی طرف واقع ہیں۔ شمال کے دائیں طرف مشرق ہوتا ہے ۔جبکہ بائیں طرف مغرب۔۔۔۔
میپ دیکھیں اور سوچیں کہ پاکستان مشرق میں ہیں یا مغرب۔۔۔ شمال کی طرف زیادہ ہے یا
جنوب کی طرف۔۔۔
اب آپ پاکستان کو میپ میں زوم کریں اور بتائیں کہ پاکستان
کے شمال میں کون سے ممالک ہیں(یعنی پاکستان کے اوپر کی طرف) پاکستان کے مشرق کی طرف کون سا ملک ہے (یعنی
دائیں طرف) پاکستان کے جنوب کی طرف کیا ہے (یعنی نیچے کی طرف) اور پاکستان کے مغرب
کی طرف کون سے ممالک ہیں؟(یعنی بائیں طرف)
ان پانچ بڑے سمندروں کے اوپر جہاں آپ کو خشکی کے بڑے بڑے
ٹکڑے نظر آرہے ہیں ان کو بر اعظم کہتے ہیں ۔ بر کا مطلب خشکی جبکہ اعظم کا مطلب سب
سے بڑا ہے۔ براعظم کا مطلب خشکی کے بڑے ٹکڑے۔۔۔۔ وہ تعداد میں چھ ہیں۔ آپ غور کریں
جس خشکی کے حصے پر پاکستان ہے اسی خشکی کے حصے کے اوپر والی سائیڈ پر روس موجود ہے
روس کے بائیں طرف بہت سے ممالک ہیں ۔ ماہر
جغرافیہ دانوں نے اس خشکی کی بڑے حصوں کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے حالانکہ
یہ دونوں حصے آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ ایک کانام ایشیا رکھ دیا ہے جبکہ روس میں ایک
پہاڑی سلسلہ ہے جس کا نام اڑل پہاڑی سلسلہ ہے اس کے آگے والے حصہ کو پرتگال تک
یورپ کہتے ہیں۔کل ملا کر اس حصے کو یوریشین کہتے ہیں۔
اس کے علاوہ دنیا میں جو براعظم موجود ہیں وہ براعظم افریقہ ، براعظم شمالی امریکہ یعنی نارتھ امریکہ اور براعظم جنوبی امریکہ یعنی ساؤتھ امریکہ ہے۔ سب سے چھوٹا براعظم آسٹریلیا ہے۔ ان کے علاوہ ایک غیر آباد براعظم بھی ہے جہاں کوئی بندہ نہیں رہتا کیونکہ وہاں انتہا کی سردی پڑتی ہے۔ اس کا نام انٹارکٹیکا ہے ۔یہ دنیا
کے نقشے میں جنوب کی طرف واقع ہے یعنی نیچے کی طرف
۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔