PPSC-NTS-OTS-FPSC-PMS GENRAL KNOWLEDGE LECTURE-III - Prof. Hamza

Sunday, July 26, 2020

PPSC-NTS-OTS-FPSC-PMS GENRAL KNOWLEDGE LECTURE-III


PPSC-NTS-OTS-FPSC-PMS GENRAL KNOWLEDGE
LECTURE-III
خشکی سے گھرا ملک(Landlocked Countries) :
دنیا میں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جن کو سمندر نہیں لگتا ۔ ان کے چاروں طرف کوئی نہ کوئی ملک ہوتا ہے ۔ ان کو لینڈ لاکڈ کنٹری کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان ایک خشکی سے گھرا ملک ہے۔دنیا کا سب سے بڑا لینڈ لاکڈ ملک قازقستان ہے۔ سرگرمی: گوگل میپ کھول کر زمین کے نقشے میں سے قازقستان تلاش کریں۔ ہنٹ: قازقستان نامی ملک روس کے جنوب میں واقع ہے۔
دنیا میں کل 49ملک لینڈ لاکڈ ہیں۔ دنیا کے دو ملک ایسے ہیں جو ڈبل لینڈ لاکڈ ہیں یعنی ان کو تو سمندر لگتا ہی نہیں ساتھ ساتھ ان کے ہمسایہ ممالک کو بھی سمندر نہیں لگتا ۔ وہ ازبکستان اور لیچ ٹینسٹین ہیں۔
Liechtenstein and Uzbekistan are double landlocked countries.          
بحیرہ یا چھوٹا سمندر(Seas)
دنیا میں پانچ بڑے سمندر ہیں جن کے نام ہم پہلے لیکچر میں پڑھ چکے ہیں ان سمندروں کی بھی ہم نے علاقے کے لحاظ سے تقسیم کر رکھی ہے۔ مثلا  بحر ہند جہاں سے عرب کو لگتا ہے اسے ہم بحیرہ عرب یعنی عریبین سی کہتے ہیں۔ یہ در حقیقت ان بڑے سمندروں کے ہی چھوٹے چھوٹے حصے ہوتے ہیں جو کسی خاص علاقے کے ساتھ لگنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔ مثلا دنیا کے سب سے بڑے سمندر بحر الکاہل کا جو حصہ چین کے مشرق کی طرف لگتا ہے اسے ایسٹ چائنہ سی یعنی مشرقی بحیرہ چین کہا جاتا ہے ۔ اسی طرح اس کا جو حصہ چین کے جنوب کو لگتا ہے اسے جنوبی چین کا سمندر یا ساؤتھ چائنہ سی کہتے ہیں ۔ جو جاپان کو لگتا ہے اسے جاپان سی کہتے ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا "سی" یعنی بحیرہ فلپائن سی ہے  جو ایک ملک فلپائن کو لگتا ہے ۔فلپائن ملک بھی جزیروں پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ دنیا کے چند مشہور "سی" یہ ہیں۔بحیرہ روم یعنی ہے جو بر اعظم یورپ اور افریقہ کو جدا کرتا ہے ۔ سرگرمی : گوگل میپ میں سے بحیرہ روم تلاش کریں ۔ اور بتائیں ترکی بحیرہ روم کے کس طرٖف ہے؟
اس کے علاوہ بحیرہ اسود یعنی بلیک سی بھی ہے ۔ یہ ترکی کے شمال کی طرف واقع ہے ۔ ساؤتھ چائنہ سی جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے یہ دنیا کا سب سےزیادہ متنازع علاقہ ہے کیوں کہ اس سمندر پر تقریبا نو ملک اپنا حق جتاتے ہیں لیکن زیادہ تر قبضہ چین کے پاس ہے۔۔۔۔ جاری ہے///
نوٹ: کسی بھی قسم کے سوال کے لیے کمنٹ کریں ۔ اور ڈاکیومنٹ کی صورت میں چاہیے ہوں تو بھی کمنٹ کریں۔



No comments:

Post a Comment