PPSC-NTS-OTS-FPSC-PMS GENRAL KNOWLEDGE LECTURE-II - Prof. Hamza

Saturday, July 25, 2020

PPSC-NTS-OTS-FPSC-PMS GENRAL KNOWLEDGE LECTURE-II

PPSC-NTS-OTS-FPSC-PMS GENRAL KNOWLEDGE

LECTURE-II

جزیرہ(Island) :

جیسا کہ ہم پہلے پڑھ چکے ہیں کہ ہماری زمین کی سطح پر پانی ہی پانی ہے ۔ اس پانی پر جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے خشکی کے ٹکڑے بھی موجود ہیں ۔ وہ خشکی کے ٹکڑے جس کے چاروں طرف پانی  یعنی سمندر ہی ہو اسے جزیرہ کہتے ہیں۔ پاکستان جزیرہ نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے صرف ایک طرف سمندر ہے باقی تین طرف کوئی نہ کوئی ملک موجود ہے ۔ سری لنکا  ایک جزیرہ ہے کیونکہ سری لنکا کے چاروں طرف سمندر ہی سمندر ہے۔  سرگرمی: گوگل میپ میں سے سری لنکا کو تلاش کریں۔ ہنٹ: سری لنکا انڈیا کے جنوب یعنی نیچے کی طرف واقع ہے۔

ہماری زمین کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ ہے جو اس وقت ڈنمارک کے ماتحت  ہے۔ انڈونیشیا ایک ایسا ملک ہے جو سب سے زیادہ جزیروں پر مشتمل ہے ۔انڈونیشیا تقریبا سترہ ہزار جزیروں پر مشتمل ایک اسلامی ملک ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے پاس بھی سات جزیرےہیں جو پاکستان کے ساتھ لگنے والے سمندر میں موجود ہیں۔پاکستان کا سب سے بڑا جزیرہ اسٹولا ہے۔ جاپان ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اور آئس لینڈ دنیا کے چند مشہور ملک ہیں جو جزیروں پر مشتمل ہیں یعنی ان ممالک کے ساتھ کسی دوسرے ملک کا زمینی رابطہ نہیں ان کے چاروں طرف سمندر ہی سمندر ہے۔

جزیرہ نما: (Peninsula)

دنیا میں کچھ ایسی جگہیں بھی ہیں جن کو تین طرف سے تو سمندر لگتا ہے لیکن ایک طرف سے کوئی خشکی کا حصہ لگتا ہے انہیں جزیرہ نما یا انگلش میں پیننسولا کہتے ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ نما عرب ہے ۔ اس کے علاوہ ترکی بھی جزیرہ نما ہے جسے اناٹولین پیننسولا کہا جاتا ہے ۔ سرگرمی: دنیا کے نقشے میں سے جزیرہ نما کوریا کو دریافت کریں۔ ہنٹ: کوریا چین کے مشرق کی طرف یعنی دائیں جانب واقع ہے۔

دنیا کے چند مشہور جزیرہ نما یہ ہیں۔ فلوریڈا جزیرہ نما امریکہ کی ایک ریاست ہے جس کو تین طرف سے سمندر لگتا ہے ۔ باجا کیلیفورنیا جزیرہ نما یہ میکسیکو کی ریاست ہے۔ الاسکا جزیرہ نما یہ بھی امریکہ کی ریاست ہے۔ بلقان جزیرہ نما یہ براعظم یورپ میں موجود چند ملک ہیں۔ انڈین جزیرہ نما یہ بھارت کے جنوب یعنی نیچے طرف کا علاقہ ہے جسے تین طرف سے سمندر لگتا ہے ۔ اسی طرح ملائیشیا ایک ایسا ملک ہے جو جزیرہ نما ہے۔ آئیبرین جزیرہ نما سپین اور پرتگال کو کہا جاتا ہے کیونکہ ان دونوں ہمسایہ ممالک کو ملا کر ایک علاقہ بنتا ہے جسے تین طرف سے سمندر لگتا ہے ایک طرف سے فرانس۔۔۔۔ جاری ہے/////

نوٹ: کسی بھی قسم کے سوال کے لیے کمنٹ کریں ۔ اور ڈاکیومنٹ کی صورت میں چاہیے ہوں تو بھی کمنٹ کریں۔

 

 



No comments:

Post a Comment