حضرت امام حسین علیہ السلام اور تکمیلِ دین.....حضرت امام حسین علیہ السلام نے کیسے دین کی تکمیل کی؟ - Prof. Hamza

Saturday, August 21, 2021

حضرت امام حسین علیہ السلام اور تکمیلِ دین.....حضرت امام حسین علیہ السلام نے کیسے دین کی تکمیل کی؟

آپ نے اس موضوع پر بہت بڑے سکالرز کے آرٹیکلز پڑھے ہوں گے مگر عاجز اس موضوع پر اپنی سوچ کے تحت روشنی ڈالنے کی جسارت کرے گا. احباب! قرآن مجید کا خلاصہ بالعمل بعض مفسرین کے نزدیک سورۃ العصر ہے. اس سورت کا ترجمہ ملاحظہ فرمائیں جس میں انسانی کامیابی کا گُر اور خدا کے دین کے چار زینے Steps بتائے گئے ہیں: زمانے کی قسم۔بیشک آدمی ضرور خسارے میں ہے۔مگر جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی" اگر ہم ارد گرد نظر دوڑائیں تو بیشتر لوگ اس سورت میں بیان کردہ چار زینوں میں سے صرف ایک زینہ ہی پار کیے ہوئے ہیں یعنی ایمان لائے. پھر ان کی باری آتی ہے جو نیک اعمال بھی کرتے ہیں. آگے کا زینہ بہت مشکل ہے یعنی حق کا ساتھ دینا تاکید کرنا. یہ وہ کام ہے جو آپ کی زندگی کو دنیاوی مشکلات سے بڑھ دیتا ہے. بہت بڑے بڑے اس زینے پر چڑھ کر مصلحتوں کا شکار ہو کر سٹیپ بیک لے لیتے ہیں. تاریخِ عالم نے ایسی چیدہ چیدہ ہی ہستیاں دیکھی ہیں جنہوں نے ان مصائب کا سامنا انتہائی استقامت اور صبر سے کیا. جنہوں نے آگ میں چھلانگ لگائی جنہوں نے پورا خاندان داؤ پر لگایا. امام حسین علیہ السلام کو اس چوتھے زینے پر پہنچنے والوں میں بھی نمایاں مقام حاصل ہے کہ آپ نے اپنی کل کائنات قربان کی اور اتنا صبر عظیم کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے ششدر رہ گئے. شاید عرش پر خدائے بزرگ و برتر بھی ملائکہ سے مخاطب ہو کر کہتے ہوں کہ یاد ہے جب تم نے کہا تھا کہ یہ انسان زمین پر فساد کرے گا تو میں نے کہا تھا جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے! دیکھ لو یہ نظارہ اور انسان کی عظمت دیکھو اور اپنا جواب پا لو کہ کیوں انسان کی تخلیق کی گئی!

No comments:

Post a Comment