سڑک سے مسجد تک... پتھروں کی قسمت!
بادشاہی مسجد مغل شہنشاہ ابوالمظفر محی الدین اورنگزیب عالمگیر نے تعمیر کروائی. بعض مورخین کا دعویٰ ہے کہ جب شاہجہاں بادشاہ تھا اور داراشکوہ (اورنگزیب کا بھائی اور شاہجہاں کا بیٹا) لاہور کا گورنر تھا اس وقت داراشکوہ نے ایران سے بڑی مقدار میں سرخ سنگ مر مر Red Marble منگوایا تاکہ اپنی مرشد حضرت میاں میر رح کے دربار سے شاہی قلعہ تک ایک بے مثال سڑک بچھائی جائے جس پر روزانہ پیدل چل کر حاضری دی جا سکے. لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور ہندوستان کی سیاست میں تبدیلی آئے اورنگزیب داراشکوہ کو شکست دے کر تخت پر بیٹھ گیا. اور اسی پتھر سے بادشاہی مسجد بنوا دی. اس بات پر کیا حقیقت ہے کیا فسانہ! یہ اللہ بہتر جانتا ہے!
No comments:
Post a Comment