آپ میں سے اکثر سوچتے ہوں گے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کا پاکستان کا کیا نفع نقصان!!! آئیے جانتے ہیں:
1. دوستوں پچھلے تقریباً چالیس سال سے افغانستان میں نا تو امن آیا اور نہ ہی کوئی ایسی حکومت آئی جس نے مکمل افغانستان پر کنٹرول حاصل کیا ہو. اس وجہ سے افغانستان کے کئی علاقوں خاص طور پر پاکستانی بارڈر کے ساتھ والے علاقے دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گئے جن کی سرپرستی بھارت کرتا تھا. پاکستان نے کئی بار افغانستان کی سابقہ حکومت کو درخواست کی مگر پہلی حکومت کٹھ پتلی اور بھارت نواز تھی. طالبان نے تقریباً مکمل افغانستان پر کنٹرول حاصل کر کے امن قائم کر دیا ہے اور پاکستان سے وعدے کے مطابق وہ عنقریب پاکستانی سرحد کے ساتھ موجود پہاڑوں میں تحریک طالبان پاکستان TTP اور BLA کے خلاف آپریشن کریں گے یعنی دہشتگردی کا مکمل صفایا...
2. افغانستان سے آگے قازقستان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان اور ترکمانستان وغیرہ موجود ہیں انہیں سمندر نہیں لگتا جبکہ عالمی تجارت کے لئے انہیں پاکستان کے راستے اپنا سامان بیچنا ہو گا اور خریدنا ہو گا. پاکستان بھی ان ممالک سے تجارت کر کے خاصا زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے. افغانستان میں امن نہ ہونے کی وجہ سے یہ سب کچھ ناممکن تھا مگر اب یہ امکانات ہیں کہ تجارت کو فروغ دے کر یہ ممالک معاشی طور پر (پیسے کے لحاظ سے) مضبوط ہو سکیں گے.
3. پاکستان کا افغانستان والا بارڈر محفوظ ہو جائے گا اور وہاں ہر وقت فوج کھڑی کرنے والا مسئلہ ختم ہو جائے گا. پاکستان اپنی پوری توجہ کشمیر پر دے سکے گا.
4. افغانستان میں امن آنے سے سی پیک کی تکمیل میں آخری رکاوٹ بھی ختم ہو جائے گی کیونکہ بھارت اور امریکہ کی چھٹی ہو جائے گی. ایک بار یہ منصوبہ پورا ہو گیا تو درجنوں ممالک کا انحصار پاکستان پر ہو گا اس لحاظ سے امریکہ کا پاکستان پر پابندیاں لگانا مشکل ہو جائے گا.
5. 40 لاکھ افغان مہاجرین واپس جائیں گے جن میں سے چند بیروزگار پاکستان میں اکثر جرائم پیشہ کارروائیوں میں ملوث ہوتے ہیں..
اللہ تعالیٰ وطن عزیز پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے آمین
No comments:
Post a Comment